لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طاہر چوہدری اور یاسر چوہدری نے اٹلی سے برطانیہ آئے ہوئے شیراز چوہدری آف سمروڑ کوٹلی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کےپیر سید رضی حسن گیلانی، اعجاز کھوکھر، چوہدری آصف پنوں اور چوہدری ابرار جٹا نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے لوٹن میں پاکستان پیپلزپارٹی کو منظم کرنے کے عزم اور مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر پیر سید رضی حسن گیلانی نے طاہر چوہدری اور یاسر چوہدری کی تایا زاد ہمشیرہ اور اعجاز کھوکھر کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا کرائی۔