• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس چوہدری کو سعید مغل، حاجی ایوب اور پیر منور جماعتی کی مبارکباد

برمنگھم (پ ر) بریڈ فورڈ میں مقیم کاروباری شخصیت یونس چوہدری کو ایم بی ای کا اعزاز ملنے پر سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای ،حاجی محمد ایوب ایم بی ای اور پیر سید منور حسین شاہ جماعتی جانشین علی پور سیداں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ایسے ایوارڈز کام کو مدنظر رکھ کر دیئے جاتے ہیں تاکہ اس شخص کی حوصلہ افزائی ہو، سعید مغل ایم بی ای نے مزید کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی شہری کو اس کی کارکردگی اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا۔حکومت پاکستان کو بھی ایسے افراد جو ملکی معیشت کو مضبوط اور بحران پر پاکستان کی امداد کرتے ہیں، کو اس طرح کے ایوارڈ دینا چاہئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
یورپ سے سے مزید