لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے 5جنوری کی مناسبت سے بیان میں کہا کہ 5جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو یہ یاد دلانا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو اس کے باشندوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری تجدید عہد کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی تک تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5جنوری 1949کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا مگر بھارت جس نے کشمیر پر ناجائز طور پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے وہ اس قرارداد پر عمل درآمد نہیں کر رہا دوسری جانب نے پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی بھائیوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہر سال یوم حق خود ارادیت کےاس دن پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ ہر حالت میں کشمیری عوام کی بھارت کے جابرانہ چنگل سے آزادی کی جدوجہد میں ان کے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ 5جنوری کی مناسبت سے لوٹن، لندن، وٹفورڈ، ویکمب، برمنگھم، مانچسٹر، راچڈیل، سلاو، شفیلڈ اور برطانیہ کے دیگر علاقوں میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں جن میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ 5جنوری کا دن درحقیقت اہل پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان ایک مضبوط رشتے اور یکجہتی کا اظہار ہے۔