• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: تعلیمی بورڈ میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر کارروائی کا عندیہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پارلیمانی سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز ماروی راشدی نے تعلیمی بورڈ سکھر میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ روز پارلیمانی سیکریٹری ماروی راشدی نے تعلیمی بورڈ سکھر کا دورہ کیا، چیئرمین رفیق پلھ و دیگر افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری نے کہا کہ کسی کیساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی، کراچی سندھ کا حصہ ہے، خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے سارے معاملات ہٹانے کا حکم آگیا ہے، میری نظر سے یہ معاملہ ابھی تک نہیں گزرا، تعلیمی اداروں، بورڈز میں ایسی جو بھی بے ضابطگیاں ہیں انہیں اولین بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ ان معاملات کو حل کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، یہ معاملات حل بھی ہونے چاہیے، تعلیمی اداروں سے ملک کے معماروں کا مستقبل وابستہ ہے، بے ضابطہ تعیناتیوں کے معاملات نہیں ہونے چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید