• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی حادثہ، وزیر اعظم، وزیر خارجہ و داخلہ 15 جنوری کو طلب

سکھر (بیورو رپورٹ) یونان کشتی حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع کا معاملہ، عدالت نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ کو 15جنوری کو طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ٹو سکھر نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی کی طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا اور 15جنوری کو طلب کیا ہے۔ اس سلسلہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی لاپروائی کے باعث بیروزگار پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، 75پاکستانی جان کی بازی ہار گئے، لاپروائی برتنے پر حکومتی ذمہ داروں کیخلاف روہڑی تھانہ میں مقدمہ درج کیا جائے۔ جس پر عدالت نے متعلقہ ارباب اختیار کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید