• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم کیلئے اشیاء خوردونوش کی ترسیل تیسرے روز بھی تاخیر کا شکار

پشاور(نمائندہ جنگ)ضلع کرم کے لیے اشیائے خورونوش اورضروری سامان کی ترسیل تیسرے روز بھی تاخیر کا شکار‘شہری سامان اور ٹل میں ٹرکوں کے قافلے روانگی کے منتظر‘ٹل پاراچنارشاہراہ پیرکو بھی آمد ورفت کیلئےبند‘سکیورٹی مزیدسخت کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کیلئے اشیائے خورونوش اورضروری سامان کی ترسیل تیسرے روز بھی تاخیر کا شکاررہی ‘تری منگل سے چھپری تک مین روڈ پر صبح 6سے شام 6بجے تک کرفیو نافذ ہے جبکہ علاقے میں اسلحے کی نمائش اور 5افراد کے اجتماع پربھی پابندی ہے ‘ادھر بگن میں فائرنگ کے بعد راستوں کی بندش اوربدامنی کیخلاف احتجاجی دھرنا مندوری میں جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید