• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے فائرنگ، 3 یہودی آباد کار ہلاک، 7 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں بس اور دیگر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3یہودی آباد کار ہلاک اور 7زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج اور ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں کے قریب مسلح افراد نے بس اور دیگر گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین یہودی آبادکار ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ہنگامی خدمات فراہم کرنے والےادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ پیرامیڈکس نے تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ اس کا عملہ ڈرائیور سمیت بس میں سوار 7 زخمیوں کا علاج کر رہا ہے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے اطلاع دی کہ اس کے فوجی الفندق گاؤں کے قریب حملہ کرنے والےافراد کا تعاقب کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید