• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں عمرہ ٹکٹس کے عوض شہری کو قتل کئے جانے کا انکشاف

لاہور(آئی این پی) لاہور میں مبینہ طور پر عمرے کے 2ٹکٹس کے عوض شہری کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو سبزہ زار میں قتل کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ لاہور میں سال 2025 کا رپورٹ ہونے والا پہلا قتل شوٹر نے 2عمرے کے ٹکٹس کے عوض کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ شوٹر عثمان کو ریاض نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔لاہور پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا، قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی، شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی فون کال سے ٹریس کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا، کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوع تک آیا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید