کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، ٹائر پھٹنے کی زور دار آواز نے خوف وہراس پھیلا دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کراچی ایئرپورٹ کے طیاروں کیلئے مخصوص جیولیٹ ٹیکسی وے پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔رن وے پر تربیتی طیارے کا ٹائر لوہے کے ٹکڑے سے ٹکرا کر پھٹ گیا، لیکن کپتان نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو فوری طور پر کنٹرول کیا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹیکسی وے سے رن وے کی جانب جارہا تھا کہ زور دار دھماکے سے ٹائر پھٹ گیا۔ طیارہ واقعے سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کو تحریری طور آگاہ کردیا گیا ہے۔