• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر علی خٹک نےشاہ فیصل کلالونی میں سیوریج لائن کے مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہو نے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین شاہ فیصل طارق محمود بنگش اور دیگر بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر گوہر علی خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ اس بچے کی ہلاکت سے ایک ناقابل تلافی نقصان ہو ا ہے جس کے اصل ذمہ دار واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ہے جو اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کر رہے ہیں اس کیلئے ہم نے اعلی حکام کو کئی بار لیٹر لکھ چکے ہیں مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور میں آج بھی وزیربلدیات، مئیر کراچی اور دیگر اعلی حکام کو بذریعہ لیٹر مطلع کرونگا اور اس میں بتاؤں گا کہ میں اس سے پہلے بھی آپ کی توجہ اس طرف کراچکا ہو ں مگر آپ کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ آنے کی وجہ سے آج شاہ فیصل میں ایک معصوم بچہ اپنی جان کی بازی ہار گیا اس لئے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ میرے بتائے ہو ئے مسائل کی طرف توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے یا پھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ٹاؤنز کے ماتحت کیا جائے تاکہ بلدیاتی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے، اس موقع پر وائس چیئر مین شاہ فیصل طارق محمود بنگش نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ذراسی غفلت کی وجہ سے ہنستے بستے گھر میں صف ماتم بچھ گئی جو کہ ایک نہایت افسوس کی بات ہے۔
اہم خبریں سے مزید