پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) ناریجا سولنگی تنازع میں شدت، سولنگی برادری کے 2افراد قتل، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچائے، تعلیمی ادارے بند، بچوں کی تعلیم سخت متاثر، سینکڑوں اسکول ویران، تفصیلات کے مطابق ناریجا سولنگی برادریوں کے درمیاں خونی تکرار تیزی اختیار کر گئی، کنگرہ کے نواحی علاقے کوٹ میر محمد کے قریب تھانہ فیض محمد بندو کی حدود گاؤں کھولرا کے باہر بکریاں چراتے ہوئے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے سولنگی برادری کے 2 چرواہے محمد یامین ولد مشتاق سولنگی اور ثناء اللہ ولد صدورو سولنگی کو قتل کرکے فرار ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پیرجوگوٹھ اسپتال پہنچائیجس کے لاش ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے۔مقتولین کا کہنا ہے کہ ہمارے دونوں افراد کو ناریجا برادری کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، اس خونی تصادم میں اس وقت علاقے کے سینکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہے، جبکہ تکرار کی وجہ سے کاروبار بھی سخت متاثر ہوئے ہیںجبکہ سولنگی برادری کے معززین کا بھی کہنا ہے ہمارا تنازعسے تعلق نہیں۔