• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا موبائل فون بھارت پہنچ گیا، عمران کے وکیل کا دعویٰ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چھینا گیا ان کا موبائل فون بھارت پہنچ گیا ہے موبائل فون میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا موبائل فون بھارتی ریاست چھتیس گڑھ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔خالد یوسف چوہدری ایڈوکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلاء اور ملزمان سے رابطے کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں،القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23 دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا تھا،تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔

اہم خبریں سے مزید