کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتوار کو رات گئے شہر کے کئی علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں چاکنگ کردی گئی ۔ عائشہ منزل کے قریب ان کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی۔ شہر میں ناظم آباد ۔ لیاقت آباد ۔ فیڈرل بی ایریا ۔ گارڈن۔ گلبہار ۔ لانڈھی ۔ کورنگی۔او رنگی۔ گلستان جوہر گلشن اقبال ۔لائنز ایریا۔ شاہ فیصل کالونی میں دیواروں پر بانی کے حق میں نعرے لکھے گئے ہیں ۔ کچھ علاقوں میں نعرے بازی بھی کی گئی۔اندون سندھ بھی اسی قسم کی صورت حال دکھائی دی۔