فیصل آباد ( شہباز احمد )پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف خرم مختار نے کہا ہے کہامریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چین پر ٹیرف لگنے کی صورت میں پاکستان کے لئے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے،ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے مسائل حل کرکے برآمدات میں فوری اضافہ ممکن ہے،مکمل ٹیکسٹائل سپلائی چین کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان عالمی منڈیوں کے لیے پہلی ترجیح بن سکتا ہے،زیر التواء ریفنڈز کی ادائیگی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ 6ارب ڈالر کا فوری اضافہ ممکن ہے،ایک مکمل ٹیکسٹائل سپلائی چین کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان عالمی منڈیوں کے لیے ایک قابل اعتماد اور پائیدار سورسنگ کی منزل بننے کی پوری اہلیت رکھتا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے اہم مسائل کو حل کرے تاکہ برآمدات میں اضافے کا ہدف جلد از جلد حاصل کیا جا سکے۔ ملک میں معاشی استحکام کے لئے حکومت کی طرف سے برآمدات میں اضافے کا روڈ میپ بروقت اقدام ہے۔