• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے منافی اقدامات جاری، ظلم و جبر کا سسٹم رائج، حافظ نعیم

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں، جمہوریت کمزور اور آزادی اظہار رائے پر ایک قسم کی پابندی ہے، ظلم و جبر کا سسٹم رائج ہے، لوگوں کو انصاف نہیں ملتا، 40فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، چار فیصد بڑے جاگیرداروں، وڈیروں کے قبضے میں 50فیصد زرعی رقبہ، بقیہ اراضی 96فیصد چھوٹے کسانوں کے پاس اور ان میں سے 30سے 35فیصد ایک ایکڑ کے مالک ہیں، غریب کاشتکار اور مزدور کو ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں، غریبوں اور امیروں کے لیے الگ الگ تعلیمی نظام ہے۔ جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ مفتاح العلوم شیرگڑھ خیبرپختونخوا میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاہم یہ تو نہیں کر سکتے کہ ہم حکومت کو ٹیکس اور بجلی کے بل نہیں دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید