• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی عبوری حکومت کا وفد قطر پہنچ گیا

دوحہ (جنگ نیوز) شام کی عبوری حکومت کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں اتوار کو بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور سربراہ انٹیلی جنس پر مشتمل وفد قطری حکومت کیساتھ تعاون و رابطے پر گفتگو کریگا۔ شامی وفد میں عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی، وزیردفاع مرحف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ انس خطاب شامل ہیں۔ وفد قطر ی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور رابطے کے امکانات پر بات چیت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید