کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں کے بعد یورپین دارالحکومت برسلز سمیت آج سے یورپین اداروں میں دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے۔
اسی دوران یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین سخت نمونیا کا شکار ہو گئی ہیں۔
جس کے بعد انہوں نے پرتگال اور پولینڈ میں پہلے سے طے شدہ پروگراموں سمیت دو ہفتوں کے لیے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت جرمنی کے شہر ہینوور میں قیام پذیر ہیں اور اپنی تمام ٹیموں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔