• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاثر دیا جا رہا ہے بانی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، علیمہ خان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے بانی پی ٹی آئی انہی کی طرح این آر او لے کر باہر آئیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی بانی پی ٹی آئی تین سال کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں، پھر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ میں ڈال دیتے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ پھر انہوں نے کہا کہ آپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں، مختلف ذرائع سے آئے۔

انھوں نے کہا تاثر دیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں۔

علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے، ایک مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام، دوسرا بےگناہ لوگوں کی رہائی ہے۔

انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے جوڈیشل سسٹم کے تحت خود کو بے گناہ ثابت کر کے باہر آئیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا چاہتا ہوں آپ سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کو پتا چلے کہ یہ کیا کیس تھا، وہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ریفرنس پر سزا سنائی جائے ہائیکورٹ لے جائیں۔

علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا جو لوگ اب تک لاپتا ہیں اس پر کیوں آواز نہیں اٹھائی جا رہی، پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا، اگر وہ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں گے تو وہ تیزی دکھائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملے گی وہ آکر بتائیں گے تو بات آگے چلے گی، ابھی بانی سے مذاکراتی کمیٹی کو میٹنگ نہیں کرنے دی جا رہی تو بات آگے کیسے چلائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید