• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیاء اخوت، مساوات اور انسان دوستی کے امین تھے، رمیش اروڑہ

لاہور (خبرنگار،اپنے نامہ نگارسے) اوقاف کی زیرانتظام الحمرا آرٹس کونسل میں صوفی فیسٹول کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں ، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ صوفیاء نے مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھ مذہب کی تاریخ حضرت میاں میرؒ اور حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ صوفیاء بین المذاہب مکالمہ کی ترویج کے علمبردار ہیں ۔ قاسم علی شاہ سیدسر فراز احمد شاہ نے کہا کہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کے اسلوب ِ زیست کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ طاہر رضابخاری اور خواجہ قطب الدین فریدی نے پوزیشنز ہولڈر میں انعامات تقسیم کیے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،مولانا سیّد عبد الخبیرآزاد اور ندیم کامران نے بھی گفتگو کی ۔
لاہور سے مزید