• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے کیے کی سزا ہمیں مل رہی ہے،سیدحسن مرتضیٰ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ جس ن لیگ کا ماضی ہے نہ مستقبل،وہ آج ہمیں بیٹھ کر باتیں سناتے ہیں،آج ان کیساتھ اتحاد میں بیٹھ کر ہمیں انکے کیے کی سزا بھگتنی پڑ رہی ہے۔وہ شیخوپورہ میں ڈیرہ ندیم شاہ پر پیپلز پارٹی کے ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، عثمان ملک،فیصل میر،نوید چودھری،چودھری اسلم گل،اور گزیب برکی،نیلم جبار،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری، رائے شاہ جہاں بھٹی،حاجی فلک شیر، آ صف خان اوردیگر رہنما بھی ،موجود تھے،فیصل میر نے کہا کہ خود احتسابی کی کمی کے باعث ہم آج تنظیمی کمزوری کا شکار ہیں۔نوید چودھری نے کہا کہ ایک دوسرے سے کھل کر گلے شکوے کرنا زندہ پارٹی کی نشانی ہے ۔
لاہور سے مزید