لاہور(کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر) ڈیفنس اےسے کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ 50 سالہ صابر فیز تھری کے ایکس بلاک سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس گلے پر ڈور پھر گئی، زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران زخمی شہری کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے صابر مسیح کی گلے کی گلر وین کٹ گئی تھی ،فوری سرجری کرکے اس کی جان بچالی گئی۔