• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گلوکارہ شئے گل — فائل فوٹو
گلوکارہ شئے گل — فائل فوٹو

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شئے گل نے اپنے نام کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی سنا دی۔

شئے گل نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ہے جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں اس شو میں انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام شئے گِل نہیں بلکہ انوشے بابر گِل ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جب میں یونیورسٹی میں تھی تو میری ایک دوست نے اچانک آ کر کہا کہ تم سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار شئے سے ملتی جلتی ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار شئے جیسا نظر آنا کوئی اچھی بات ہر گز نہیں تھی کیونکہ میں نے اس کردار کے بارے میں سنا تھا کہ یہ اچھا کردار نہیں ہے لیکن بس اس دن کے بعد سے میرے دوستوں نے مجھے شئے کہنا شروع کر دیا۔

شئے گِل نے بتایا کہ پھر ایک دن میں اور بیسٹ فرینڈ ایمان ہاسٹل میں بیٹھے کسی چیز کے بارے سوچ رہے تھے تو ایک دم سے اس نے مجھ سے کہا کہ تمہیں ہم شئے گِل کیوں نہیں کہتے؟

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس طرح میں نے اپنے دوستوں کی جانب سے رکھے گئے نام ’شئے‘ کے ساتھ اپنا خاندانی نام ’گِل‘ لگا لیا اور پھر یہی نام انڈسٹری میں بھی میری پہچان بن گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید