• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بورڈ پر افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ اور اراکین کے ساتھ آئی سی سی حکام کی افغانستان کے تنازع پرپیر کو میٹنگ ہوگی۔ انگلینڈ بورڈ پر افغانستان کےخلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے بائیکاٹ کا پریشر بڑھ رہا ہے ۔ البتہ وہ یک طرفہ طور پر میچ کے بائیکاٹ کے حق میں نہیں ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ بورڈ آئی سی سی سے افغانستان کے خلاف پابندیاں خواتین کرکٹ ٹیم نہ ہونے کی وجہ سے فنڈنگ روکنے اور افغانستان کی خواتین ٹیم بنانے کی ڈیڈ لائن رکھنےکامطالبہ کرے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ر چرڈ گولڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کپتان جوز بٹلر سے بھی افغانستان کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔