کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کیلئے سابق انگلش فاسٹ بولر ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گذ شتہ سال کے تلخ تجربے کے بعد آسٹریلوی شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے برقرار رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ ڈیرن گف کی کوچنگ میں لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میںفائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔