• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹرائیک فورس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹرائیک فورس کیمپ کیمپ 13جنوری سے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔کھلاڑی 12 جنوری کو رپورٹ کریں گے۔ اسٹرائیک فورس میں 25 کھلاڑیوں کا 90 روزہ کیمپ لگے گا۔ مدعو کھلاڑیوں میں فہرست میں عبدالصمد، حیدرعلی، یاسرخان، خوشدل شاہ، محمد اخلاق، عمران رندھاوا، سعد مسعود ،مبصر خان، حسن نواز، خواجہ نافع، عامر برکی، محمد فیضان، آفاق احمد ، جہانداد خان، عماد بٹ، عرفان خان ،عثمان خان، خیام خان، عباس آفریدی، شاویز عرفان، باسط علی، محمد فائق، علی عمران، سرور آفریدی، ناصرنواز اسٹرائیک فورس کا حصہ ہوں گے ۔