کراچی (اسٹاف رپورٹر) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اسکے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وہ قومی ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، کھیل کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے حکام نے کہا کہ کھیل اور افواج پاکستان کا چولی دامن کا ساتھ ہے،پاک فوج کی کاوشوں سے نا صرف قومی کھیلوں کو فروغ ملا ہے بلکہ کھلاڑیوں کے جذبے بھی بلند ہوئے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاک آرمی کی کاوشوں سےعبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں قومی کھیل کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔