کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے 6 رکنی ٹیم نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے وفد کو بریفنگ دی۔ آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے سمیت میڈیا سینٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ میڈیا گیلری کا بھی دورہ کیا ۔پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے آگاہ کیا۔