اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹیلی کام کمپنیوں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل ( ایل ڈی آئی ) سے 78ارب روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے وزارت آئی ٹی کی جانب پالیسی ڈائریکٹو جاری نہ ہو سکا ، پی ٹی اے کی طرف سے حالیہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فراہم کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے78ارب روپے کے بقایا جات اور لیٹ پیمنٹ سرچارج کی وصولی کے معاملہ پر پی ٹی اے کو تاحال وزارت آئی ٹی کو پالیسی ڈائریکٹیو کا انتظار ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ ایل ڈی آئی کمپنیاں 100فیصد بنیادی رقم ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، یہ رقم8ارب 20کروڑ روپے بنتی ہے اور یہ کمپنیاں قسطوں میں رقم ادا کرنے کیلئے رضامند ہیں، جن چار ایل ڈی آئی کمپنیوں نےبنیادی رقم بھی ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے ان کے ذمہ 15 ارب 80کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے۔