• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی، چوکیدار والد، بھائی اور سالے کے نام پر اثاثے بنا لیے

کراچی(آئی این پی) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی، چوکیداروالد، بھائی اور سالے کے نام پر اثاثے بنا لیے ،اے سی محمد حسین کھوسو کی محکمہ خوراک میںچوکیدار والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کے آمدن سے زائد اثاثوں پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کر دیں،ڈی سی کورنگی کو خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں، تاہم ان کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد بنا لی گئی ہے۔اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے والد کی طرح اپنے بھائی کے نام پر بھی جائیداد بنائی ہے، اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے سالے کے نام پر بھی اثاثے بنائے۔
اہم خبریں سے مزید