اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ اور فنانس بل کی تیاری کا آغاز کر دیا ا ور بجٹ تیار ی کے عمل کیلئے انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اسلام آباد میں سروسز ٹیکس سے متعلق تجاویز 31جنوری تک طلب کر لی ہیں تاکہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکس پالیسی مرتب کی جا سکے ، ایف بی آر کے مطابق تجاویز ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم ، اضافے یا تفریق کیلئے واضح ، بامعنی اور قابل عمل ہونی چاہیئں ،جن شعبوں کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہیں ان میں ریونیو میں اضافے کی کوششوں کے ٹیکس بیس میں توسیع ، تمام کاروبار کی ویلیو چین کو جی ایس ٹی رجیم میں لانے کیلئے پالیسی تجاویز ، امیر طبقے پر جہاں ٹیکس کی زیادہ شرح ہے وہاں پروگریسو ٹیکسیشن کیےفروغ کیلئے مختلف اقدامات کو متعارف کرایا جائے گا ،تمام ٹیکس قوانین کے تحت ٹیکس استثنی ٰ اور ٹیکس رعایت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا،ٹیکس دہندگان کی سہولت اور کاروبار میں آسانی لانے کیلئے ٹیکس قوانین کو سادہ بنانے ، ٹیکس ثالثی کے مواقع، ٹیکس تضادات اور طریقہ کار میں لیپس اور ٹیکس تحریفات کو ختم کرنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں ۔