• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے سعید غنی‘ مرتضیٰ وہاب، نوید قمر‘ شازیہ مری و دیگر کی ملاقاتیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر سعید غنی‘ میئرکراچی مرتضی وہاب‘نویدقمر‘شازیہ قمرودیگر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات‘شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے المعروف ملیر ایکسپریس وے سمیت کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں‘ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اقدامات پر بریفنگ دی اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ۔بلاول بھٹو سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی‘ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا‘ بلاول بھٹو سے رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے ملاقات میں ٹنڈوالہیار کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید