• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مقامی مارکیٹوں میں ڈالر سستا ، سونا مہنگا ہو گیا۔جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید10 پیسے کی کمی سے 278.55روپے سے کم ہو کر 278.45 روپے اور قیمت فروخت 17پیسے کی کمی سے 278.72روپے سے کم ہو کر 278.55روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13 پیسے کے اضافے سے 278.46 روپے سے بڑھ کر 278.59روپے ہو گئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1300 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید