• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی تین بار کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا لندن کلینک میں داخل

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن، 79سالہ بیگم خالدہ ضیا، کو بدھ کے روز علاج کے لیے لندن کلینک میں پروفیسر پیٹرک کینیڈی کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔ وہ قطر کے امیر کی فراہم کردہ شاہی ایئر ایمبولینس، جس میں جدید طبی سہولیات بشمول آئی سی یو موجود تھیں، کے ذریعے پہنچیں۔ ایئر ایمبولینس نے ڈھاکہ سے روانہ ہو کر دوحہ میں مختصر قیام کیا اور بدھ کو سہ پہر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتری۔ ایئرپورٹ پر ان کی اپنے بڑے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے سات سال بعد جذباتی ملاقات ہوئی، جہاں طارق نے اپنی وہیل چیئر پر موجود والدہ کو گلے لگایا۔
اہم خبریں سے مزید