اسلام آباد(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ نے جمعرات کو حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں وفاق پاکستان کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق یہ مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔