کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 2024/2025کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاھور اور شہید ذولفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے لہذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل پی ایم ڈی دی کے قواعد کے مطابق شروع کردیا جائے۔ واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نے 19 اکتوبر 2024 کو سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں پی ایم ڈی سی کے اعلان کردہ ٹیسٹ کے نتائج کو روک دیا تھا اور داخلوں کے عمل کو روک دیا تھا۔