• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائیگی، جی ایم واپڈا

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) واپڈا کے جنرل منیجر تنویر مجاہد نے کہا ہے کہ مختلف منصوبوں کے ذریعے 10000 میگاواٹ صاف توانائی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم 4500، مہمند ڈیم 800، داسو اسٹیج1 سے 2150 اور تربیلا 5واں ایکسٹینشن پراجیکٹ1510میگاواٹ حاصل ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس 2025کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے سینیٹر شیری رحمان، شاہ جہاں مرزا، نعیم قریشی، ودیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ متبادل ذرائع توانائی سولر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، وزیراعظم کا ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام قابل تعریف ہے۔ مقررین نے کہا کہ متبادل ذرائع توانائی سولر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، وزیراعظم کا ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام قابل تعریف ہے، ملک میں 64ہزار میگاواٹ ہائیڈرو پاور کا پوٹینشل موجود، صرف 11ہزار ایم ڈبلیو بجلی استعمال ہورہی ہے، یہ کانفرنس انرجی اپڈیٹ کے زیراہتمام پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB) اور انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور عالمی ماہرین نے شرکت کی۔ سینیٹر شیری رحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو متبادل توانائی ذرائع جیسے ہوا اور سولر توانائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ موسمیاتی تبدیلی اثرات کو کم کیا جا سکے اور توانائی کی سلامتی حاصل ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید