اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےا نوٹیفکیشن جاری کر دیے، پریس رجسٹرار اطلاعات اور ا نفا ر میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر کاشف زمان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی اتھارٹی (NACTA)تعینات کیاگیا ۔ ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ۔ڈپٹی سیکریٹری فنانس ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسرعلی اکبر کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکر ٹری وزارتِ دفاعی پیداوار تعینات کیا گیا ۔سیکشن افسر مُنیزہ حامد کا نیشنل سیکورٹی ڈویژن سے نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تبادلہ کیاگیا ۔ او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے او ایس ڈی نثار عظمت چھٹہ کو 1275دن کی رخصت دی گئی ہے ہیں۔