• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد حیات لک او جی ڈی سی ایل کے باقاعدہ منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اوجی ڈی سی ایل کے بورڈ نے جمعرات کو یہاں احمد حیات لک کو 9؍جنوری سےتین سال کیلئےمنیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی کے سیکرٹری نے کراچی اور لندن کے اسٹاک ایکسچیجز کو آگا ہ کردیا گیا ہے ۔ احمد حیات لک گزشتہ فروری 2023ء سے کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر چلے آرہے ہیں انہوں نے اپنی ڈیڑھ سالہ عبوری مدت میں اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جس کے تحت موجود گیس فیلڈز سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی گئی۔انہوں نے نئے کنوؤں کی دریافت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ احمد حیات لک نے اوجی ڈی سی ایل کی سیلزکو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ جو 463ارب69کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ بعد از ٹیکس منافع 208 ارب روپے رہا۔ جولائی 2023تا جون 2024ملک کے مجموعی تیل اور گیس پیداوار میں او جی ڈی سی ایل کا تناسب بالترتیب 46، 28اور 37فیصد رہا۔
اہم خبریں سے مزید