• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کی کچھ باتیں مان جائینگے، شیر افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کی کچھ کچھ باتیں مان جائیں گے ۔ حکومت اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف تینوں سائیڈ سے محسوس کرسکتا ہوں کہ چارہ کار نہیں ہے اور مصالحت سے ہی مسائل حل ہونا ضروری ہیں ، تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ بداعتمادی بہت زیادہ ہے اور کیا کسی نتیجہ پر یہ پہنچ پائیں گے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے،عمران خان کا بیان اسٹیبشلمنٹ کو شاید برا لگا ہو،نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجیل حکام سے کل اور آج کوئی رابطہ نہیں کیا۔ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے ذرا بھی برا نہیں منایا کہ مجھ سے ملنے نہیں دیا گیا بلکہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مطالبات آپ تحریری طور پر دے دیتے میں نہیں سمجھتا کہ جو سامنے آرہا ہے وہ مذاکرات اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں کیوں کہ تمام فریقین پہلے سے سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔میرا خیال ہے اس مذاکرات کے دوران شاید حکومت کے اپنی ہی تحفظات اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ ہیں انہیں پورا کرنے کے چکر میں مذاکرات میں رکاوٹ سامنے آرہی ہے۔ پھر بھی سمجھتا ہوں مذاکرات ہوں گے اور نتائج جلدی سامنے آئیں گے اور میری معلومات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک دوسرے کی کچھ کچھ باتیں مان جائیں گے ۔ حکومت اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف تینوں سائیڈ سے محسوس کرسکتا ہوں کہ چارہ کار نہیں ہے اور مصالحت سے ہی مسائل حل ہونا ضروری ہیں۔اس میں شک نہیں کہ علی امین کی عمران خان کی رہائی کیلئے بہت خدمات ہیں اسی لیے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ شاید نون لیگ اور ان کے اتحادیوں کو یہ خدشات ہیں کہ اس صلح کی صورت میں دوسری قربتیں نہ بڑھ جائیں اس لیے وہ اپنے لیے گارنٹی ڈھونڈ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید