• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان PTI وفد کی اسپیکر سے پیر کو ملاقات متوقع

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے ، پیر کو پی ٹی آئی وفد کی سپیکر سردار ایا ز صادق سے ملاقات ہو گی ، اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو تحریر ی مطالبات کی اجاز ت دینے کے بعد پی ٹی آئی نے سپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تیسری نشست تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نےکہا کہ عمران خان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید