• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، اردن اور فلسطین نے بھی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا نقشہ مسترد کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب، اردن۔فلسطین اور قطر نے بھی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کا نام نہاد خودساختہ نقشہ مسترد کردیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کے جعلی اور خود ساختہ نقشوں کی سوشل میڈیا پر اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔ اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کردہ نقشوں میں عرب ممالک اردن، لبنان اور شام کے کچھ حصوں کو ان کی مبینہ سرحدوں میں دکھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید