• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ کی منسوخی، حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع نہیں ہوسکتی، بنگلہ دیش

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کی جانب سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے ویزا میں توسیع سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہوجاتا ہے، بیرون ملک مشنز کے ذریعے سے سابق وزیراعظم کے پاسپورٹ کی منسوخی سے آگاہ کرچکے ہیں، شیخ حسینہ کی حوالگی سے متعلق بھارتی جواب کے منتظر ہیں۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارت کی جانب سے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع سے متعلق انڈین میڈیا کی رپورٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ "میں آپ کو عمومی جواب دوں گا - اگر پاسپورٹ منسوخ ہو جاتا ہے تو ویزا کا کوئی مسئلہ باقی نہیں رہتا"۔
اہم خبریں سے مزید