اسلام آباد( نمائندہ جنگ)حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ وزارت مذہبی امور نے 5ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ آج 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ قبل ازیں وزارت مذہبی امور کوسرکاری حج سکیم کے تحت 81ہزار 500حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔اب سرکاری حج اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔