• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے نے 4 سال میں 1117 اسٹینڈرڈز ڈویلپ کئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کی طرف سے پچھلے چار سالوں میں سول انجینئرنگ، ایگریکلچر و فوڈ ڈویژن ، کیمیکل ڈویژن، آئی ٹی اینڈ آئی سی ٹی ڈویژن ، آٹوموبائل ڈویژن اور اوزان و پیمائش سمیت گیارہ ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 1117سٹینڈرڈز ڈویلپ کئے گئے، ایک سرکاری دستاویز کے مطابق جولائی 2021تا جون 2024کے عرصہ کے دوران 156سٹینڈرڈز وضع کئے گئے ، 663سٹینڈرڈ اڈاپٹ کئے گئے جبکہ 298سٹینڈرڈ ریوائزڈ کئے گئے ، سول انجینئرنگ کیلئے 356، ایگریکلچر و فوڈ ڈویژن کیلئے 312، کیمیکل ڈویژن کیلئے 48، الیکٹرانکس ڈویژن کیلئے 173، آئی ٹی اینڈ آئی سی ٹی ڈویژن کیلئے 66، ایم ایس ایس ڈویژن کیلئے 54، الیکٹریکل ڈویژن کیلئے 13، آٹوموبائل ڈویژن کیلئے 15، میکنیکل ڈویژن کیلئے 47، حلال سٹینڈرڈائزیشن ڈویژن کیلئے 15اور اوزان و پیمائش کیلئے 18سٹینڈرڈ وضح ، اڈاپٹ یا پھر ریوائزڈ (ڈویلپ ) کئے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید