اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج کی 12خالی اسامیوں پرتقرریوں کے لئے نامزد کئے گئے 46 امیدواروں کی فہرست جوڈیشل کمیشن کے اراکین کو بھجوادی ،ان میں سے 6 ضلعی عدلیہ کے جج جبکہ باقی 40 وکلا کے نام شامل ہیں،جوڈیشل کمیشن 23جنوری کو ناموں پر غورکرےگا ،جمعرات کے روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری نیاز محمد خان کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست کے مطابق 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوںمیں سوریش کمار، خالد حسین شاہانی اور مشتاق احمد لغاری 3ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں محترمہ تسنیم سلطانہ، محترمہ منور سلطانہ اور امیر علی مہسیر شامل ہیں۔