• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز

کراچی( سید محمد عسکری) چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے یہ سلسہ 10سے 12دن تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ 8تعلیمی بورڈز کے چیرمین کے عہدے کے لیے 217امیدوار میدان میں ہیں اور تلاش کمیٹی ہر روز 20امیدواروں کے انٹرویو کرے گی پہلے تین روز کراچی کے ڈومیسائل کے حامل امیدواروں کے لیے رکھے گئے۔ نمایاں امیدواروں میں قاضی عارف علی، کرنل (ر) علمدار رضا، فرناز ریاض، عمران چشتی، نعمان احسن، سید ندیم حیدر، ذولفقار علی شاہ، رفیق احمد پل، ڈاکٹر ظفر حسین، ضمیر احمد کھوسو، عزیز احمد زئی، بریگیڈیئر وسیم اختر، قاضی ارشد،سید سرور علی شاہ، ڈاکٹر نوید رب صدیقی،ڈاکٹر سید اقلیم تقویٰ، رفیعہ بانو، زرینہ راشد،کاشف صدیقی، طارق کلیم، امیر حسین قادری، شمس الدین دل، مظفر علی بھٹو، عبدالغفار بھٹو، شاہدہ پروین اور ڈاکٹر ھما شاہد ، عنبرین فاطمہ،ثمینہ کلثوم، فریدہ خانم، زینب فاطمہ اور ڈاکٹر شازیہ سید شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید