• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی کی لہر کا تسلسل، 1510 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،فروخت کا دباؤ برقرار رہنے سے مارکیٹ میں مندی کی لہر کا تسلسل،کے ایس ای100انڈیکس میں 1510پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 14 اور 13 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہی،70.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 159 ارب 35کروڑ 62 لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 36.80فیصد کم رہا، جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 181پوائنٹس تک کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا لیکن بعد ازاں ایک بار پھر اہم سیکٹرز میں فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے مارکیٹ میں گذشتہ 3 روز سے جاری مندی کی لہر نے ایک بار پھر لپیٹ میں لے لیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1510.19 پوائنٹس کی کمی سے 114148.46پ وائنٹس سے کم ہو کر 112638.26 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس بھی 494.03 پوائنٹس کی کمی سے 35458.09 پوائنٹس ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید