• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لڑکیوں کو تعلیم و ہنر کے زیور سے آراستہ کئے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا تعلیم یافتہ مہذب خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ محمد بن عبدالکریم ال عیسیٰ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شیخ محمد بن عبدالکریم ال عیسیٰ سے گرلز ایجوکیشن کانفرنس کو کامیاب بنانے پر اظہارِ خیال کیا، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بیٹیوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے لڑکیوں کو تعلیم و ہنر کے زیور سے آراستہ کئے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا تعلیم یافتہ مہذب خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید