اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل میں انکشاف ہواہے کہ تجاوزات کرنے والوں نے دریابھی نہیں چھوڑے ہیں ۔اجلاس میں دریاؤں اور نہروں کے قریب زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر شہادت اعوان نے سوال کیا کہ بتایا جائے عدالتوں میں قبضے کے کتنے کیسز ہیں اور صوبوں میں کہاں کہاں ایسا ہوا۔ آپ نے سپارکو کو خط لکھنا تھا کہ کہاں کہاں زمین پر قبضہ ہوا۔اگر قبضے نہ ہوتے تو سیلابی صورتحال تشویشناک نہ ہوتی۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 153 تجاوزات تھیں، جن میں سے 87ختم کر دیں۔ اسی طرح پنجاب میں دریاں کے پاس153تجاوزات ہیں۔ سندھ میں 26جگہ تجاوزات ہیں اور حکومت نے 11قبضے ختم کروائے ہیں جبکہ بلوچستان سے تجاوزات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔