• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں پاکستانی مصنوعات کی 3 روزہ نمائش فروری میں ہوگی

جدہ (شاہدنعیم) رواں سال فروری کے اوائل میں جدہ میں پاکستانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش منعقدہوگی، ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ میں پاکستان سے 130کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے،یہ بات جدہ میں پاکستان کی کرشمل قونصلر سعدیہ خان نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی تنظیم "پاکستان انوسٹرز فورم" کی تقریب جسکا عنوان "آؤ پاکستان کو عظیم تر بنائیں “ تھا سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا پاکستانی تاجر صنعت کاروں کی خواہش تھی کہ سعودی عرب میں ایک ایسی نمائش کا اہتمام ہو جس میں صرف پاکستانی صنعت کاروں اور َان کی مصنوعات کو شامل کیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید